لاہور: (ویب ڈیسک) معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے وہ 4 روز سے لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جمیل نقش 1939 میں ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور بعد میں پاکستان منتقل ہو گئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔
معروف مصور نے نے کام سے خوب نام کمایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔ جمیل نقش کو نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔