سٹیج اداکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ریکور کر لیا گیا

Last Updated On 17 May,2019 12:01 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ میگھا کا فیس بک اکاﺅنٹ ریکور کر لیا گیا۔ ان کا فیس بک اکاﺅنٹ کسی نے ہیک کرکے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیج اداکارہ میگھا نے اسکی رپورٹ ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھی کی ہوئی تھی۔ میگھا کی آئی ٹی ٹیم اکاﺅنٹ کو ریکور کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ اداکارہ کی ٹیم نے ڈیلیٹ کیا گیا اکاﺅنٹ ریکور کرلیا جس پر میگھا نے ان کو شاباش بھی دی۔

میگھا کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ میرا اکاؤنٹ کس نے ہیک کیا اور کس مقصد کے لیے کیا مگر انہوں نے اس سے لڑنے کی بجائے اس کی ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ کر دی جس پر تفتیش کی جارہی ہے۔