اچھرہ : نجی ہسپتال میں خاتون چور لیڈیز بیگ لے اڑی

Last Updated On 16 May,2019 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہر کے ہسپتالوں میں خواتین کا چور گروہ متحرک ہو گیا۔ اچھرہ کے علاقہ میں نجی ہسپتال میں خاتون چور لیڈیز بیگ لے اُڑی۔

دنیا نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ واردات 14 مئی کو شہری موسیٰ کے اہل خانہ کے ساتھ مقامی نجی ہسپتال میں ہوئی۔ فوٹیج میں برقع پوش خاتون چور کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی فوٹیج کے مطابق ملزمہ بینچ پر پڑے ہوئے بیگ کے قریب بیٹھ کر اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موقع ملتے ہی اپنے سامان کے ساتھ بیگ بھی اٹھا کر رفو چکر ہو جاتی ہے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ اچھرہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔