کراچی: (دنیا نیوز) ملیر کینٹ پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر اور جعلی کمانڈر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈیئے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزم عابد اقبال خود کو حساس ادارے کا افسر اور جعلی کمانڈر بھی بتاتا تھا۔ ملزم جعلی شناخت بتا کر شادیاں کرتا تھا اور متاثرہ خاندان سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پولیس نےگرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن، نیوی کے یونیفارمز اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، ملزم عابد اقبال سے برآمد اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا۔