سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، بڑی تجاوزات گرا دی گئیں

Last Updated On 17 May,2019 03:18 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے نے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور بڑی تعداد میں تجاوزات گرا دی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران ناظم الدین روڈ، مارگلہ روڈ کے علاوہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات گرائی گئیں۔ سی ڈی اے نے بلیو ایریا کی بڑی عمارتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی پارک ٹاور، این آئی سی ایل بلڈنگ اور او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کے اطراف تجاوزات مسمار کی گئیں۔ جی ٹی روڈ پر قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق سرکاری اراضی پر بنے سکیورٹی کیبن، پارکنگ شیڈز، بیرونی لوہے کے جنگلے گرا دیئے گئے جبکہ بلیو ایریا میں سٹیٹ لائف کی زیر تعمیر بلڈنگ کے اردگرد بھی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایم سی بینک، بیورلے سینٹر، گرین ٹاور، یو بی ایل بلڈنگ کے اطراف بھی تجاوازت کو بھی ختم کر دیا گیا۔
 

Advertisement