روپے کی قدر کم ہونے پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

Last Updated On 16 May,2019 11:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) روپے کی قدر کم ہونے پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا مہنگائی کا طوفان آئے گا لیکن 'عوام گھبرائے نہ' انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے، ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا شیری رحمان دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔
 

Advertisement