ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 141 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ

Last Updated On 03 April,2019 02:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد مارکیٹ میں 141 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پرڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹربینک میں ڈالر 30 پیسےمزیدمہنگا ہو گیا اور 141روپے 40 پیسےپرٹریڈکرنے لگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چھ روزکے دوران ڈالرایک روپے 16 پیسےتک مہنگاہوچکا ہے جس کے بعد بیرونی قرضوں میں 110 ارب روپےکااضافہ ہو گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے بعد ڈالر کے ریٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب تک حکومت جامع معاشی پالیسی نہیں اپناتی روپیہ بے یقینی کا شکار رہے گا۔
 

Advertisement