کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید 77 پیسے مہنگا ہو گیا، قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 75 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر بے لگام ہونے لگا جس سے درآمد کنندگان ہوں یا عام آدمی بری طرح پریشان ہے۔ دوران ٹریڈنگ انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے اضافے سے 140 روپے 26 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 75 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے درآمدی مصنوعات جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، الیکٹرونکس مصنوعات، مشینیں، پیٹرول و ڈیزل بجلی وغیرہ سب کچھ مہنگا ہوجائے گا۔