کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 235 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے سے 138 روپے 50 پیسے پرٹریڈ ہوتا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جہاں اس کا 139 روپے پر لین دین ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 235 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دوست ممالک چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے مالی پیکج کے سبب ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی کا امکان ہے۔