کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.88روپے سے گھٹ کر138.76روپے اور قیمت فروخت138.98روپے سے گھٹ کر138.86روپے ہوگئی ۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.70روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے گھٹ کر139.20روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالرکی پوری رقم پاکستان کو اب مل چکی ہے۔ گذشتہ روز یو اے ای کی حکومت نے بھی 1 اب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان منتقل کر دی تھی۔ رقم ملنے سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے۔ موجودہ حکومت نے سعودیہ عرب سے 3 اب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولم مصنوعات ادھار پر درآمد کا معاہدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی یو اے ای سے بھی اسی قسم کے معاہدے اور قطر سے ایل این جی کی اداھار درآمد پر بھی بات چیت جاری ہے۔