کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 39 ہزار 614 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے بعد معیشیت مثبت سمت گامزن ہونے کی توقع ہے، دوست ممالک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں ڈالرز بھجوانے کے سبب پاکستانی روپے کی مالیت مزید بہتر ہو جائے گی۔