سٹاک مارکیٹ میں 1010 پوائنٹس کا اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا

Last Updated On 07 January,2019 11:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 1010 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد 138روپے 84 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 139 روپے 20 پیسے پرہی ٹریڈنگ جاری رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران بڑی تیزی دیکھنے میں آئی، 1010 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 38 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور شئیرز کی خرید و فروخت بڑھ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کے بعد پاکستانی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی اور معاشی صورت حال بہتر ہو گی۔ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور روپے کی قدر میں اضافہ بھی مثبت اشاریہ ہے جس سے بیرونی انویسٹرز کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔

 

Advertisement