پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ

Last Updated On 03 December,2018 03:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس دوران ٹریڈنگ چھ ہفتوں کے کم ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

کارباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، دروان ٹریڈنگ مارکیٹ 1300 پوائنٹس سے زائد نیچے آ گئی۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی اور جاری کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کو رواں برس کم از کم 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت نے اب تک کوئی جامع پالیسی عوام کے سامنے پیش نہیں کی۔

دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں اضافہ اور درآمدات کو لگام دینے کی خاطر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں بھی ایک ساتھ ڈیڑھ فیصد کا اضافہ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 21 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 137 روپے 84 پیسے پر بند ہوا جبکہ ڈالر کی قیمت میں ایک فیصد تک کمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 60 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے پر فروخت کیا گیا۔

 

Advertisement