پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 897 پوائنٹس، ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ

Last Updated On 30 October,2018 04:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 897 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند، دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے بڑھ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں نے حصص میں بڑھ چڑھ کر خریداری کی جس سے شیئرز کی مالیت میں لگ بھگ 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اختتام پر 100 انڈیکس 897 پوائنٹس کے اضافے سے 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح 41 ہزار 453 پوائنٹس کے لیول پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے سے انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے اضافے سے 132 روپے 61 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے اضافے سے 132 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
 

Advertisement