پاکستان کا مستقبل روشن، سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام قرار

Last Updated On 18 October,2018 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے صدر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستان کے بغیر ایشیاء میں ترقی نہیں کی جاسکتی، ہماری آبادی ہمارا سرمایہ ہے۔ معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے او آئی سی سی آئی کے صدر نے 9 نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداخلت سے بالا تر ہوکر معاشی پالیسی بنانا ہوگی۔ بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر ملک کے تشخص کو بہتر بنانا ہوگا۔

Advertisement