2 ہزار درآمدی مصنوعات پر عائد ڈیوٹیز کا نیا نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 16 October,2018 10:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) درآمدی ڈائپرز، کچن ویئر پینٹ سمیت مختلف اشیاء پر عائد ڈیوٹی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، البتہ سی فوڈ اور امپورٹڈ سبزیوں پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ منی بجٹ کے تحت ایف بی آر نے 2 ہزار مصنوعات پر عائد ڈیوٹیز کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان مصنوعات میں کچھ پر ڈیوٹی میں 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کچھ مصنوعات پر ڈیوٹی 10 سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ مصنوعات پر ڈیوٹی کو مستحکم رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درآمدی اسپورٹس اشیاء اور کٹلری ڈیوٹی 20 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب امپورٹڈ سی فوڈ سمیت سبزیاں اور کھانے پینے کی مختلف درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق درآمدی یارن پر ڈیوٹی 10 سے کم کر کے 5 فیصد کردی گئی ہے۔

Advertisement