لاہور: (دنیا نیوز) دنیا کامران خان میں وفاقی وزیر خزانہ کی آمد، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں کے لیے خوش آئند ثابت ہوئی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا۔
دنیا کامران خان میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی آمد اور موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ وضاحت سے اسٹاک سرمایا کاروں کو چین آگیا۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی مارکیٹ 200 پوائنٹس سے اوپر چلی گئی اور اختتام پر مارکیٹ 983 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37 ہزار 647 کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 133 روپے 76 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 134 روپے پر فروخت ہوا۔