لاہور: (ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی جس کہ بعد فی تولہ سونے کی قیمت 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 215 روپے کی کمی ہوئی جس کہ بعد 10 گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 726 روپے ہوگئی۔