عمران خان کے بطور وزیراعظم 2 ماہ روپے پر بھاری

Last Updated On 16 October,2018 06:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو ماہ میں ڈالر روپے کے مقابلے 11 روپے سے زائد مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضے 975 ارب روپے بڑھ گئے۔

عمران خان کے بطور وزیراعظم 2 ماہ روپے پر بھاری رہے، 2 ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر عائد قرضوں کا بوجھ 975 ارب روپے بڑھ گیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے اضافے سے 133 روپے 85 پیسے میں بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے 133 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

16 اگست 2018 کو انٹربینک میں ڈالر 123 روپے 57 پیسے کا تھا 2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 8 اعشاریہ 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement