بنی گالہ تجاوزات کیس:عمران خان پہلے جرمانہ بھریں‌ گے، چیف جسٹس

Last Updated On 16 October,2018 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ سب سے پہلےعمران خان کا گھر ریگولرائز ہو گا اور وہ جرمانہ ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بیان کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔ عدالت نے قواعد پر پورا نہ اترنے والی کمپنوں کی لیزمنسوخ کرنے کا حکم بھی دیا.

بنی گالہ تجاوزات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونےتک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے، سب سےپہلےعمران خان کا گھر ریگولرائز ہو گا جس کیلئے وہ جرمانہ ادا کریں گے۔ چیف جسٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔ عمران خان کے بعد باقی لوگوں کوعمارتیں ریگولرائز کرانے کا کہا جائے گا۔

عدالت نے قواعد پر پورا نہ اترنے والی کمپنوں کی لیزمنسوخ کرنے کا حکم دے دیا اور دس روز کے بعد لیز کی زمین پر تعمیرات مسمار کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement