اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس آج شام طلب کر لیا جس میں اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممکنہ احتجاج پر مشاورت ہو گی ۔اجلاس میں پارٹی رہنماء اور ترجمان شرکت کریں گے جسکے دوران حکومتی نقطہ نظر کو موثر انداز میں پیش کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں بلایا گیا ہے جس میں پارٹی رہنما اور ارکان کابینہ کو مدعو کیا گیا ہے۔عمران خان کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے جس میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری پر اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی۔وزیراعظم ضمنی انتخابات میں پیش آنے والی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کریں گے۔