تعمیراتی شعبہ کیلئے فکسڈ ٹیکس ریجیم لاگو کرنے کا مطالبہ

Last Updated On 15 October,2018 10:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سیمنٹ سریا اور ٹائلز جیسی الائیڈ انڈسٹری کو ریگولیٹ نہ کیا تو حکومت کے لیے 50 لاکھ سستے گھر بنانا مشکل ہوجائے گا، ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایسوسی اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم لاگو کی جائے تاکہ 5 سال میں سستے گھر سکیم مکمل کی جا سکے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایسوسی اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن بخشی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے عوام کو سستا گھر فراہم کرنے کی اسکیم عوام دوست پالیسی ہے۔ حکومت ساتھ دے تو 7 سے 8 لاکھ روپے میں گھر کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔ حسن بخشی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 1 لاکھ گھروں کی درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ کسی بھی پروجیکٹ کی کلیئرنس کے لیے 3 سال کا وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے حکومت تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ الائید انڈسٹری کو بھی ریگولیٹ کرے تاکہ عوام کے لیے اپنے گھر کے حصول کا خواب ممکن ہوسکے۔

Advertisement