وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرکے قومی فریضہ ادا کر دیا

Last Updated On 14 October,2018 01:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے اہم رہنما بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے پولنگ سٹیشن موہڑہ میں‌ووٹ ڈالا. خواجہ سعدرفیق نے لاہور، چودھری شجاعت حسین نے گجرات اور مصطفی کمال نے کراچی میں‌ ووٹ کاسٹ کیا۔

ضمنی الیکشن کیلئے زور آزمائی، 35 حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن موہڑہ نور سکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔

این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعدرفیق ایف بلاک پولنگ سٹیشن نمبر چھ پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سعد رفیق کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے بھی ووٹ ڈال دیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے اپنے آبائی علاقے این اے 69 گجرات میں ووٹ ڈالا، این اے 63 ٹیکسلا میں تحریک انصاف کے رہنما غٖلام سرور خان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

پی پی 292 ڈی جی خان پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اویس خان لغاری نے بھی ووٹ کاسٹ کرلیا، تحریک انصاف کے این اے 243 کراچی سے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا ووٹ گلشن کالج میں ڈالا، پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی اسی حلقے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اپنےاپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔