ٹیکسلا میں ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنان آمنےسامنے، تلخ جملوں کا تبادلہ

Last Updated On 14 October,2018 12:48 pm

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن 2018 کا پہلا تنازع ٹیکسلا میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنےسامنے آ گئے، دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے ہی بیچ بچاو کروا دیا گیا۔

ٹیکسلا کے حلقے این اے 63 میں ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنان آمنےسامنے آ گئے، دونوں جانب سے ایک دوسے کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم صورتحال مزید بگڑنے سے قبل ہی معززین علاقہ نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم دونوں جماعتوں کے کارکنان میں کشیدگی تاحال موجود ہے۔