لاہور(دنیا نیوز ) ملک کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے آر ٹی ایس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ ضمنی الیکشن کے نتائج کیلئے متعلقہ پولنگ عملے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ضمنی الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر تمام نتائج آر ایم ایس پر بھیجیں گے جبکہ سات ہزار ایک سو چھیاسی پولنگ سٹیشنز کو آر ٹی ایس سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا اور پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی تمام حلقوں سے نتائج کی موصولی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔