کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 300 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 555 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1204 ڈالر سے بڑھ کر 1218 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ اور روپے کی بے قدری کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 1029 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 52 ہزار 555 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 830 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔