اقتصادی میدان میں سپر پاور چین یا امریکا؟ فیصلہ پاکستان میں ہوگا

Last Updated On 18 October,2018 09:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چین اور امریکہ کی اقتصادی سپر پاور کی لڑائی میں پاکستان میدان جنگ بن گیا۔ امریکی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچا لیا تو خطے میں امریکی اجارہ داری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

اقتصادی میدان میں سپر پاور چین یا امریکا؟ اگلے چند روز میں یہ فیصلہ پاکستان میں ہونے والا ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے چین اور امریکا دونوں کوشاں ہیں۔ اگر چین پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچاتا ہے تو نہ صرف خطے میں امریکی اجارہ داری خطرے میں پڑسکتی ہے بلکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو بھی مزید تقویت پہنچے گی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج ملنے کی صورت میں امریکا پاکستان پر کڑی شرائط عائد کروا سکتا ہے تاکہ چین کے ساتھ پاکستان کا لین دین محدود کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کر کے چین خود کو اقتصادی سپر پاور کے طور پر منوا سکتا ہے۔

Advertisement