لاہور (دنیا نیوز ) امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید 19 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 133 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ورنہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جس کو روکنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔