پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 585 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Last Updated On 07 November,2018 09:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی دیکھا گیا مگر اختتام پر مارکیٹ 585 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 132 روپے 67 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے کمی کے بعد 132 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے سے رقوم ملنے کی بعد سٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں مزید بہتری دیکھنے میں آ سکتی ہے۔