کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں 100 انڈیکس 600 پوائنٹس سے زائد گر گیا مگر اختتام پر مارکیٹ 545 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 874 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایا کاروں کے لگ بھگ 80 ارب روپے ڈوب گئے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 99 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 134 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔