کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا ریٹ مستحکم رہا ،سٹاک مارکیٹ میں 267 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
آج کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوتا رہا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 267 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 527 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ماہ پاکستان کو چین سمیت دوست ممالک سے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے جس کے بعد معیشیت کی موجودہ خراب صورتحال کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔