نیویارک: ( روزنامہ دنیا ) امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے پاکستان کے حوالے سے تبصرے پر بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی۔ روپے کی قدرکو قلیل مدتی استحکام رہے گا تاہم 2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہوجائے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلاف جز وقتی ہے، فنڈ کے ساتھ 2019 کی پہلی سہ ماہی تک حتمی معاہدہ ہوجائے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے قدم جمائے گی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے بہتری آئے گی۔