ڈالر کی قدر میں اضافے کا وزیر خزانہ کو علم تھا، گورنر سٹیٹ بینک

Last Updated On 16 December,2018 06:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا وزیر خزانہ کو علم تھا، بیرون ملک سے ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں استحکام کی امید ہے۔

لاہور میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے آن لائن سیلز ٹیکس ادائیگی کی سہولت کے افتتاح کے موقع پر گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے سوال ہوا کہ وفاقی حکومت روپے کی بے قدری کا ملبہ صرف سٹیٹ بینک پر ڈال رہی ہے، تو اس پر طارق باجوہ نے کہا کہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا ور وہ خود بھی اس کی وضاحت کر چکے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالر کی آمد بڑھنے اور تیل کی ادائیگیوں میں ریلف ملنے سے روپے کی قدر بہتر ہو سکتی ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ موبائل فون ٹیکس نہ ملنے سے صوبائی محاصل میں کمی ہوئی اور اہداف حاصل نہیں ہو رہے۔

 

Advertisement