کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 204 پوائنٹس کی کمی جس کے بعد100 انڈیکس 37 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا۔انڈیکس میں 204 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی اور 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت معیشیت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، کوشش کامیاب ہونے کی صورت میں سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا جس سے سٹاک مارکیٹ کی صورتحال میں بھی بہتری کی توقع ہے۔