اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

Last Updated On 13 January,2019 11:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب حکومتی کوششوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے زخائر تیزی سے گرواٹ کا شکار ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں میں ملکی ذخائر 24 کروڑ ڈالر کم سے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ چکے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے زخائر دباوں کا شکار ہے جسکی وجہ ملکی زرمبادلہ ذخائر گراوٹ کا شکار ہے۔
 

Advertisement