کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 84 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں دوست ممالک کے مالیاتی پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے سبب سٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی مزید بہتر ہو جائے گی۔