کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 22 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 20 پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب عالمی ریٹنگ کے ادارے "ایس اینڈ پی" کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں، برقت مذاکرات سے پاکستان کے زرمبادلہ کو مدد کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو تقویت ملتی۔ ایس این پی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو " بی سے منفی بی" کر دیا ہے۔