کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 74 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 138 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے۔ موجودہ حکومت نے سعودیہ عرب سے 3 اب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولم مصنوعات ادھار پر درآمد کا معاہدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی یو اے ای سے بھی اسی قسم کے معاہدے اور قطر سے ایل این جی کی اداھار درآمد پر بھی بات چیت جاری ہے۔