کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 18پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 139 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 274 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا اور 139 روپے 5 پیسے پر لین دین ہوتا رہا تاہم سٹاک مارکیٹ میں 274 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سے خطے میں کشیدگی منفی معاشی رجحانات کا سبب بن رہی ہے، گزشتہ روز بھارتی روپے میں اچانک 35 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ ممبئی سٹاک ایکسچینج 500 پوائنٹس کمی کے بعد 35 ہزار 700 کی سطح پر گر گئی۔