کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 606 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ گولڈ ڈیلرز کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونے کے بھاو بڑھنے سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 69 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔