کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے نرخ 6 پیسے بڑھ گئے جس کے بعد 140 روپے 29 پیسے میں لین دین ہوتا رہا۔
مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈٓالر 6 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 140 روپے 29 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق برادر ملک چین سے آج 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جس کے بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے طاقت پکڑ لے گا تاہم حکومت جب تک پائیدار پالیسی نہیں اپناتی ڈالر کا اتار چڑھاو جاری رہے گا۔