اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 143 روپے پر فروخت

Last Updated On 01 April,2019 07:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدے سے قبل ڈالر نے بار پھر اران بھر لی۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 143 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف تو ملک پر عائد قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی اشیا جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، پیٹرول، ڈیزل، گیس، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔
 

Advertisement