اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا

Last Updated On 05 April,2019 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا، نئے ریٹ کے تحت 143 روپے 50 پیسے پر لین دین ہونے لگا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپے کی مزید قیمت نہیں گرے گی۔

روپے کی قدر میں مزید کمی نہ آنے کیاسٹیٹ بینک کی یقین دہانی اور وزیرخزانہ اسد عمر کا ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہونے کا بیان ڈالر کے سٹے بازوں کے لئے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا اور 143 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا ہے ۔
 

Advertisement