فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے انارکلی بازار میں بم برآمد ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ برآمد ہونے والے پیکٹ سے بارودی موآد برآمد نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے پرفیوم کی ڈبے کو پیک کرکے بم کی شکل دی گئی تھی۔ ڈبے پر تاریں، سیل، بیٹری اور ٹائم ڈیوائس بھی نصب کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے برآمد ہونے والا بم جعلی نکلا، پیکٹ میں سے کسی قسم کا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ تخریب کاروں نے پرفیوم کے ڈبے کو بم کی شکل دینے کے لئے ڈبے پر تاریں، سیل بیٹری اور ٹائم ڈیوائس بھی لگائی۔
سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم اور ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق 2 ملزمان گرفتار ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔