شانگلہ: (دنیا نیوز) شانگلہ کے علاقہ مخوزی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، بیٹی اور قریبی رشتہ دار کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔
شانگلہ کے تحصیل مخوزی کے گاؤں شکولئ میں بدھ کے صبح عبدالصبور نامی شخص نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنی جواں سال بیٹی اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پھر جا کر گھر کے قریب اپنے قریبی رشتہ دار کو بھی ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم صبور کو شک تھا کہ مقتول نور زائل اور اس کی بیوی، بیٹی کے آپس میں ناجائز تعلقات ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔