لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سٹوڈنٹ ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گروہ کے 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے تین نوجوانوں کو جعلی سٹوڈنٹ ویزوں پر پولینڈ بھیجنے کی کوشش کی۔
دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں سے فی کس 15 لاکھ روپے وصول کیے۔
طلباء کے مطابق ہمیں جعلی سٹوڈنٹ ویزے لگا کر دیئے گئے۔ آفاق، فیضان اور سلام کے مطابق پولینڈ ایئر پورٹ پہنچے تو ویزے جعلی ہونے پر ہمیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔