لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران مضر صحت ناقص نمکو، سنیکس اور جوس تیار کرنے والی 4 فیکڑیاں سیل کر دیی گئیں۔
ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آپریشن کرتے ہوئے گرین ٹاون، ٹاون شپ، کالج روڈ اور نشتر ٹاون میں 4 فیکٹریاں سیل کر دیں۔ فیکٹریوں سے 19 ہزار 80 کلو دال مٹری، 34 ہزار 117 کلو جوس تیار کرنے والی کیمیکل بیس برآمد کر لی گئیں۔
جوس بنانے والی فیکٹری سے 10 ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری جوسز، 40 ہزار کے قریب خالی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق جوسز اور بوتلوں کی تیاری میں ناقص خام مال کا استعمال کیا جا رہا تھا۔