لاہور: (دنیا نیوز) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والی 2 سالہ نبیہہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ حبیبہ اور 5 سالہ علی شامل تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق واقعہ میں جھلسنے والا 30 سالہ عمران جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔