فیصل آباد: ایئرپورٹ پر مسافر سے آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

Last Updated On 12 May,2019 10:14 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

فیصل آباد ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے جھنگ کے رہائشی سعید انور کے سامان سے 200 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 763 سے جدہ کیلئے روانہ ہونے والا تھا۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔