اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی اور نایاب مکڑیاں قبضے میں لے لیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار نادر اشیا یا انسانی نہیں حشرات کی انوکھی سمگنلگ، اسلام آباد ائرپورٹ پر چین سے سمگل ہو کر آنے والی نایاب مکڑیاں برآمد، سمگلر نے دعویٰ کیا کہ اس نے ان مکڑیون کو کینسر کے علاج کے لیے استعمال کرنا تھا۔
کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسافر عثمان خان کے سامان کی تلاشی لی تو عام مکڑی سے سائز میں سو گنا بڑی دو نایاب مکڑیاں برآمد ہوئیں۔ پشاور کے رہائشی عثمان نے ٹیرنٹولا نامی ان مکڑیوں کو چین سے خریدا تھا۔
ٹیرنٹولا مکڑیاں کینسر کے مرض کی ادویات میں استمال کی جاتیں ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مکڑیوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔